اگر میرے مندرجہ ذیل چودہ نکات کو قبول کر لیا جائے تو میں فوری طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لوں گا۔
۱۔ کوئی تحریکی کسی کو گالی نہیں دے گا۔
۲۔ جھوٹی اور غلط خبریں نہیں پھیلائی جائیں گی۔
۳۔ کسی کی بھی بالخصوص خواتین کی کردار کشی نہیں کی جائے گی۔
۴۔ یو ٹرن لینے بند کیے جائیں گے۔
۵۔ جس کسی نے بھی خواتین کو گندے میسج بھیجے ہوں، اسے پارٹی سے نکالا جائے گا۔
۶۔ غلط اور بیہودہ ٹرینڈز بنانے والوں کو پارٹی سے نکالا جائے گا۔
۷۔ ووٹ نہ دینے والوں کو جاہل نہیں کہا جائے گا۔
۸۔ لوٹوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
۹۔ اخلاقی بدعنوان شخص پارٹی عہدے کے لیے نااہل ہو گا۔
۱۰۔ پارٹی میں اہمیت کسی جہاز یا پیسے کی مرہون منت نہ ہو گی۔
۱۱۔ انٹرا پارٹی الیکشنز میں دھاندلی میں ملوث لوگوں کو پارٹی سے بلیک لسٹ کیا جائے گا۔
۱۲۔ فنڈنگ، بالخصوص فارن فنڈنگ یہودیوں اور ہندوستانیوں سے نہیں لی جائے گی۔
۱۳۔ اسرائیل کی وفاداری چھوڑ کر، صرف اسلام اور پاکستان سے وفاداری پارٹی کا نظریہ ہو گا۔
۱۴۔ تحریک انصاف کو پاکستان مسلم لیگ ن میں ضم کر دیا جائے گا۔
1 تبصرہ:
بہت اچھے.. یہ تمام شرائط پڑھ کر ایک بات بڑے وثوق سے کہہ سکتا ھوں کسی خواجہ سرا سے بچے کی امید تو کی جاسکتی ھے پر تحریک انصاف سے کسی ایک بھی شرط کے پورا ہونے کی توقع نہیں..
ایک تبصرہ شائع کریں